پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں جانمں بحق افراد کی تعداد 161 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 10 پشاور, 2 نوشہرہ, 1 سوات, 1 بٹگرام اور ایک ہلاکت کوہاٹ سے رپورٹ ہوئی ہے، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 176 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2799ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 690 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments