پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر) منصورآمان نے عوام کے بہتر مفاد کی خاطر درہ آدم خیل بازار میں منظم ٹریفک نظام کی بنیاد رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاہے، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے درہ آدم خیل میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور علاقے کے عوام کو آمدورفت میں سہولیات میسر ہونگی، درہ آدم خیل میں بے ہنگم ٹریفک اور بدانتظامی کے خاتمے پر یہاں کے شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا، اور امید ظاہر کی کہ حکومت یہاں کے مسائل پر توجہ دینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments