گوادر پورٹ کے راستے 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد پاکستان پہنچ گیا

Picture Courtesy By Twitter.com

پشاور( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات
اور پاک چین راہداری سی پیک کے اقتصادی راہداری کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے، کہ گوادر پورٹ پر بحری جہاز کے زریعے17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد پہنچ گیا ہے،
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے، کہ ملک کی ترقی کیلئے گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں جاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے واضح کیا ہے، کہ ساڑھے پانچ سو ٹرکوں کے زریعے افگانستان بھیجی جائینگے، جس کیلئے مقامی سطح پر ان کی پیکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نےکہ ایسے ہی سرگرمیوں کے باعث ملک میں روزگار اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کے مواقع پیدا ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں