پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شب و روز برسر پیکار رہے ہیں، کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں ان کی انتھک کوششوں کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، چیف سیکرٹری نے کورونا وبا کے خلاف اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیاہے،وزیراعلیٰ نےمزید کہا ہے، کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کی گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے چیف سیکرٹری کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی اپیل کی ہے۔
