کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے، 8 مزید جاں بحق، 222 نئے کیسز رپورٹ

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں. صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اب 180 تک جاپہنچی ہے جبکہ 222 کورونا وائرس کے متاثرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. جس کے بعد صوبے بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 3129 ہوگئی ہے. محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق پشاور ایک مردان اور ایک کا دیر لوئر سے ہے. نئے کیسز میں ایک بار پھر صوبائی دارالحکومت پشاور سر فہرست ہے جہاں ایک ہی روز میں 131 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 18 دیر لوئر, 13 سوات, 11 خیبر, 10 مردان, 5 دیر اپر,6 مالاکنڈ, 3 چترال اپر, 2 شانگلہ,2 مانسہرہ ,4 بنوں, 5 نوشہرہ, اور باجوڑ, بٹگرام, کوہاٹ, کرک اور ڈی آئی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے. صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 83 مریض صحت یاب ہوئے ہیں. کورونا سے اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد 811 ہوگئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں