خیبر پختونخوا میں کورونا مریض پانچ ہزار کا ہندسہ عبور کرگئے، مزید 10 جاں بحق

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 146 نئے مریض سامنے آنے کے ساتھ کورونا وائرس کے مریض پانچ ہزار کا ہندسہ عبور کر گئے ہیں، مریضوں کی تعداد 5021 ہوگئی، مزید 10 مریض انتقال کر گئے مرنے والوں کی تعداد 267 جبکہ 49 مریضوں کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1305 ہوگئی، صوبے میں اس وقت 3449 فعال کیسز ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 57، چارسدہ سے دو، نوشہرہ سے تین، خیبر سے چھ، مردان سے چار، سوات سے 19، بونیر سے آٹھ، دیر پایان سے پانچ، دیر بالا سے آٹھ، شانگلہ سے ایک، باجوڑ سے دو، ہری پور سے دو، بٹگرام سے نو، کرک سے دو، بنوں سے چار، شمالی وزیرستان سے دو اور ڈیرہ اسماعیل خان تین نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں مزید پانچ مریض انتقال کر گئے پشاور میں اموات 160 ہوگئیں، مردان میں تین، صوابی اور مالاکنڈ میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔ تفتان، طورخم سرحدوں اور بین الاقوامی پروازو ں سے آنے والے 4916 افراد میں 3180 کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے 1736 قرنطینہ میں ہیں اب تک بیرون ممالک سے آنے والے 587 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 208 صحت یاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں