بنوں(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک)علاقہ ہنجل نور باز میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو موصول ہوا تھاانکے کلوز کنٹیکٹ میں آنے والوں میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ پشاور بھیجے گئے تھے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو موصول ہوگئے ہیں کل اس علاقے کو لاک ڈاون کیا گیا تھا اور تمام 24 افراد کو قرنطین کیا گیا تھا ۔پازیٹیو مریضوں میں مرحومہ کو چیک کرنے والے ڈی ایچ کیو بنوں کے ڈاکٹررضا محمد بھی شامل ہے ۔
اس کے علاوہ معاون خصوصی بلدیات کے رزلٹ پازیٹیو آنے پر انکے دورہ بنوں کے موقع پر ہونے انکے ساتھ کلوز کنٹیکٹ میں آنے والوں کے سواب ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو موصول ہوچکے ہیں،
اس کے علاوہ ایک علاقہ داود شاہ سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص سے جس کا کمپلینٹ آنے پر ریپڈ ریسپانس ٹیم نے سواب لیا تھا ان کا ٹیسٹ رزلٹ بھی پازیٹیو موصول ہوچکا ہے ۔ مجموعی طور پر آج ٹوٹل 11 جبکہ ضلع بنوں میں ٹوٹل کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41 ہوگئی ہیں۔
Load/Hide Comments