پشاور( دی خیبر ٹائمز.جنرل رپورٹنگ ڈسک ) پشاورگرینڈالائنس کے عہدیدارو ں نے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا.
گرینڈ الائنس کے عہدیداروں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دکانیں کھولنے کے معاملے پرلیت ولعل سے کام لینے کے بعددکانیں کھولنے کااعلان کردیاہے انہوں نے کہاکہ آئے روزحکومتی عہدیداروں اورانتظامیہ کی جانب سے دکانیں کھولنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجودابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیاگیاہے، اسی ضمن میں پشاورگرینڈالائنس کااجلاس مجیب الرحمان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں شرافت علی مبارک، غلام بلال جاوید، ظفرمنہاس، حبیب اللہ زاہد، امین حسین، وارث آفریدی ، شاہدخان اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی. اجلاس کے شرکاء نے حکومت کی جانب سے دکانیں کھولنے کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہردوسرے روزانتظامیہ تاجررہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں جلددکانیں کھولنے کی یقین دہانی کراتی ہے، اوریہ کہ تاجرانکے ساتھ ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکرنے کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن اس کے باوجوددکانیں کھولنے سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیاجاسکاہے، جسکی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کومالی نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے، اوریہ کہ اگرفوری طورپردکانیں نہیں کھولی گئیں تودکانداروں نے عیداوررمضان کیلئے جومال سٹاک کیاہواہے، وہ پھراونے پونے داموں فروخت کرنے پرمجبورہوجائینگے، اس طرح انہیں مزیدنقصان کاسامناکرناپڑیگا، انکاکہناتھاکہ تاجروں کے سننے میں اب یہ بات آئی ہے کہ حکومت 10مئی کے بعددکانوں کوکھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریگی جوکہ قابل مذمت اورافسوس ہے انہوں نے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طورپرہرقسم کی دکانوں کوکھولنے کے احکامات جاری کریں، بصورت دیگرتاجرازخوددکانیں کھول دینگے، اوراس دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونماہونے کی صورت میں تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ پرعائدہوگی،
Load/Hide Comments