پشاور) دی خیبر ٹائمز ڈیسک)قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی کھپت میں اضافہ جبکہ سی این جی کے استعمال میں مزیدکمی آ گئی ہے کرونا و ائرس کے باعث پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اب گاڑیوں میں سی این جی استعمال کرنے والے صارفین بھی پیٹرول کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سی این جی کے فروخت پشاور میں کم ہو گیا ہے سی این جی کی قیمتوں میں 12روپے پچاس پیسے فی لیٹر کی کمی بھی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے لئے کی گئی ہے جس کے بعد سی این جی فی لیٹر نئی قیمت 72روپے ہو گئی ہے تاہم لاک ڈائون کے باعث پیٹرولیم منصوعات کی کھپت میں پچاس فیصد سے زائد کی کمی واقع ہو ئی ہے جبکہ سی این جی فروخت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پشاو ر کے شہریوں نے سی این جی کے بجائے پیٹرول کا استعمال زیادہ کرنا شروع کردیاہے پشاور کے بیشتر سی این جی سٹیشن ویران پڑے ہو تے ہیں جبکہ بعض پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرولیم منصوعات کی فروخت بھی بند کردی ہے ان کے پاس پرانا سٹاک پہلے سے موجود ہیں جو کہ پرانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments