پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کو یکساں توجہ دے رہی ہے، محدود وسائل میں عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، یہ بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے وزیر اعلیٰ سے مختصر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلی محمود خان کی انسداد کورونا اقدامات اور صوبہ کی بہترین قیادت پر تعریف کی اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments