پشاور ( دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) پشاور میں ویسے تو تفریح مقامات نہ ہونے کے برابر ہیں اسی لیے جی ٹی روڈ پر واقع پشاور شہر کا واحد فیملی پارک چاچا یونس فن لینڈ کو شہریوں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے فنڈ لینڈ المعروف چاچا یونس پارک پشاور کا واحد پارک ہے جس میں صرف فیملیز کو آنے کی اجازت ہوتی ہے ، جہاں فیملیز با آسانی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پارک آتے ہیں ، ادھر پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے اگر حکومت عید الفطر کے دوران پارک کھولنے کی اجازت دیتی ہے تو کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر انتظامات کے لیے تیار ہیں ، تاکہ فیملیز پارک میں بھی اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments