پشاور ( کرائمز رپورٹنگ ڈیسک ) پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کے علاقہ زریاب کالونی میں گھر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔۔ رشتہ دار گھر کا تالہ توڑ کر داخل ہوئے تو 25 سالہ خاتون اور اسکے دونوں بچے پانچ سالہ دعا اور چار سالہ سبحان کو مردہ حالت میں پایا گیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون اور اس کے دونوں بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments