پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے عیدالاضحیٰ کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس نے تمام کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے، کابینہ ممبران کو ہدایت دی گئی ہے، کہ وہ عید کے دنوں میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، جبکہ کابینہ ممبران اپنے حجروں میں لوگوں سے عید نہ ملیں،
ابھی تک کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، اس لئےعوام بھی سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں، عید پر کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو بھی عید سادگی سے اپنے گھروں منانے کی اپیل کیا ہے، عوام عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد کےسلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کرے، منتخب عوامی نمائندے اور مذہبی و سیاسی قائدین اس سلسلے میں اپنا کردار آدا کریں، اس عید پر کورونا وبا کے متوقع پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، عید پر ایک دوسرے سے عید ملنے اور رش لگانے سے گریز کیا جائے، اگر ہم اس عید پر کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے میں کامیاب رہے تو ہم مستقل طور پر اس سے چھٹکارا بھی حاصل کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments