پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ, چودھری شجاعت نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیہ کی تائید کر دی, انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کی آبادی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا, چودھری شجاعت حسین نے تجویز دی کہ عالم اسلام کے حکمران بیت اللہ اور مسجد نبوی میں جاکر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ و استغفار اور دعاوں کا اہتمام کریں,مساجد ومدارس کے چار ماہ کے بل معاف کرنے کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کرتا ہوں,مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ علماء نے ہر موقع پر قوم کی دینی رہنمائ کا فریضہ سرانجام دیا جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں یکسانیت ہونی چاہیے اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو قابل عمل ہوں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علماء کرام کی جانب سے جاری ہونے والے متفقہ اعلامیہ کی مکمل تائیدکر دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام کو اعتماد میں لے کر مساجد کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی بنائ جائے اور موجودہ حالات میں تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مساجد کو کھلا اور آباد رکھنے کا اہتمام کیا جائے اسی کی برکت سے اس وبا اور ان حالات سے نجات ملے گی-چودھری شجاعت نے تجویز پیش کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں عالم اسلام کے سب حکمران بیت اللہ شریف میں جمع ہوں اور توبہ و استغفار اور دعاوں کا اہتمام کریں-چودھری شجاعت حسین نے مولانا محمد حنیف جالندھری کی جانب سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی گیس کے بلوں کی معافی کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی-مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ علماء کرام نے ہر اہم موقع پرقوم کی رہنمائ کی جو قابل تحسین ہے-انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں یکسانیت ہو اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو قابل عمل ہوں-جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے ہر اہم موقع پر علماء اور مدارس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیااور ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments