ضلع کرم کرونا لاک ڈاؤن، مستحقین میں راشن تقسیم

کرم ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) اس سلسلے میں پاراچنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، کمانڈنٹ کرم ملیشیا جمیل الرحمٰن ، انجمن حسینیہ کے اراکین ، قبائلی عمائدین ، سابق سینیٹر سجاد سید میاں ، ولی سید میاں ، راحت سید میاں اور دیگر سادات نے شرکت کی تقریب سے خطاب میں سید سجاد میاں نے کہا کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ غریب خاندانوں کے مشکلات سے وہ باخبر ہیں اور اسی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سادات خاندان نے بادشاہ انور ریلیف فورس کے نام سے فنڈ قائم کیا جس کا مقصد ضلع کرم کے غربا اور مستحقین کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ راشن دینے کا یہ سلسلہ رمضان المبارک کے دروان اور لاک ڈاؤن کے خاتمے تک جاری رہے گا پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے اپنے خطاب میں بادشاہ انور ریلیف فورس کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی پروگرام کے اختتام پر گاڑیوں میں لدھے اشیائے خورد و نوش مختلف علاقوں کو روانہ کردی گئی جہاں پر انہیں غریب اور مستحق خاندانوں پر تقسیم کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں