بنوں میں لاک ڈاون سےمتاثرہ دکانداروں کوبھاری جرمانے، وکلاء نے فری لیگل ایڈڈیسک قائم کردیا

بنوں(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) بنوں کے وکلاء کا لاک ڈاون کے ستائے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے وصولی اور گرفتاریوں کے خلاف فری لیگل ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کی شہر اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں سے متاثرہ لوگوں سے ہونے والی زیادتیاں عدالتوں میں چیلنج کریں گے تاجر پہلے ہی کاروبار بندش کیوجہ سے پریشان ہیں ان سے جرمانوں کی وصولی یا گرفتاری غیر قانونی اقدام ہے گزشتہ روز ملگری وکیلان بنوں کے صدر عرفان پیرزدہ ایڈوکیٹ، اللہ نواز ایڈوکیٹ، عابد ایڈوکیٹ،عمران علی شاہ ایڈ وکیٹ،فراز ایڈوکیٹ اور حمید اللہ جان ایڈوکیٹ نے اجلاس کے بعد میڈیابنوں پریس کلب میں میڈیا کوبتایا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام طبقات حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے 2 ماہ کے زائد عرصے سے کاروباری مراکز بند ہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آپہنچی ہے انتظامیہ ان کے گھروں میں راشن پہنچانے میں تو ناکام ہے اور اُلٹا کورنٹائین سنٹروں میں مقیم مریضوں کیلئے یومیہ لاکھوں روپے کا کھانا دیا جاتا ہے حالانکہ سینکڑوں بیڈ کے ہسپتالوں میں 50سے زائد مریض موجود نہیں تو یہ اتنے پیسے کہاں جارہے ہیں قوم کو حساب دیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں اور اسسٹنٹ کمشنرز غریب عوام اور تاجروں کی مجبوریوں سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کی مارکیٹیں، دکانیں سیل کرکے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے جس میں سے کچھ لوگوں کو موقع پر بغیر رسید کے جرمانہ کیا جا رہا ہے تو کچھ لوگوں دوسرے طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے جو کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے اس لئے ملگری وکیلان نے فری لیگل ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انتظامیہ کے کاروائیوں سے متاثرہ لوگوں کی آواز بننے کیلئے بلا معاوضہ رٹ دائر کی جائے گی کیونکہ لاک ڈاون کے ستائے عوام اور غریب دکانداروں کو مزید غیر قانونی سزائے دینا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اگر اس مشکل کے دور میں ان غریب طبقات کے چولہے جلا نہیں سکتی تو ان سے آئے روز لاکھوں روپے جرمانے کس قانون کے تحت وصول کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس مشکل کے دور میں عوام کو اذیتیں دینے کی بجائے انہیں سہولیات پہنچائے بصورت دیگر ہم عدالتوں سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں