بنوں میں غیرت کے نام پر جواں سال لڑکی اور لڑکا قتل، ایک اور واقع میں بھی دو افراد قتل

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں خوجڑی میں غیرت کے نام لڑکاور لڑکی قتل کردیئے گئے جبکہ جانی خیل اور ٹاون شپ میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 افراد کو قتل کردیا تھانہ ککی کی حدود میں واقع بابرخوجڑی میں نامعلوم مسلح افرادنے میر عباس ولد میر حمزہ کے گھر میں گھس کر 18 سالہ مسماۃ (ف) دختر میر عباس اور 24 سالہ خیال محمد ولد ملقیاز ساکن بابر خوجڑی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت غیرت کے نام پر تنازعہ بتایا گیا ہے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائیں گئیں جہاں پر ککی پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع کاس بودی خیل جانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 19 سالہ اعزاز الرحمن ولد میرزاعلی خان ساکن ہندی خیل جانی خیل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر جانی خیل پولیس نے مقتول کے بھائی نور اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع بارگین زنگی مارکیٹ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حکیم جان ولد شیرین خان ساکن بودا خیل میر علی شمالی وزیرستان کو قتل کردیا نامعلوم مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ٹاؤن شپ پولیس نے مقتول کے بھائی سلطان جان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں