بنوں میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون قتل

بنوں ( دی خیبرٹاائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تھانہ منڈان کی حدود میں واقع کوثر فتح خیل میں مبینہ ملزم خورشید زمان ولد بدیع الزمان ساکن کوثر فتح خیل نے اپنی بیوی 30 سالہ مسماۃ(ص) اور 30 سالہ شاہ زیب ولد نور محمد ساکن تیمور شاہ میتاخیل کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے، وجہ عداوت غیرت کے نام پر تنازعہ بتایا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائیں گئیں جہاں پر منڈان پولیس نے مقتولہ کے دیور اور ملزم کے بھائی سخی زمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع  کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں