بنوں میں جرائم اور قتل و غارت گیری کی روک تھام کیلئے ہفتہ برداشت مہم شروع، شہریوں کو برداشت پر قائل کرنے کی کوشش شروع

بنوں (  محمد وسیم  ) صدر پریس کلب محمد عالم خان اور جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی تنازعات پر چھوٹے بڑوں کو قتل کرنے سے بنوں کی فضاء پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں گزشتہ ایک ماہ سے کئی قیمتی جانیں معمولی تنازعہ پر قتل کئے گئے برداشت نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بنوں کا امن روز بروز خراب ہوتا جارہا ہے، ضلع بنوں کے عوام میں برداشت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کیلئے عوامی سطح پر مشترکہ مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ
اس وقت بنوں ڈویژن میں آئے روز معمولی معمولی تکرار پر شہریوں کو قتل کئے جاتے ہیں۔

Picture Courtesy By Google and Facebook.com

اس موقع پر سینئر نائب صدرمحمد سہیل خان،نائب صدر احسان اللہ خٹک، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کریم اللہ خان، فنانس سیکرٹری محمد نصیب زاہد وزیر، خان ضمیر ، جوائنٹ سیکرٹری محمد نعمان، منظور الدین، پریس سیکرٹری محمد وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دس بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بھی قتل کیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہاں کے عوام میں عدم برداشت ہے اب ہم سب کو اس سلسلے میں علاقائی سطح پر عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا تاکہ یہاں کے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکے اُنہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں صرف ایک ماہ میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے مہمان نواز عوام کی بدنامی ہورہی ہے حالانکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ضلع بنوں کے فضاء کو پرامن بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر سے مدد کی اپیل کی گئی ہے جس پر بنوں پریس کلب نے قلم کے ذریعے عوام میں برداشت کے نام سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر جمعہ سے آغاز کیا جائیگا اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں لہذا اس سلسلے کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو عملی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بنوں کی فضاء کو پرامن بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں