بنوں میں خونریز تصادم باپ بیٹے سمیت چار آفراد جاں بحق، جبکہ راہ گیر سمیت پانچ آفراد زخمی ہو گئے

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے مرکزی تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ نصیر آباد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،, جس کے نتیجے میں ایک فریق سے باپ بیٹے سمیت تین آفراد  ظہور خان ولد شیرا حمد خان نصیر آ باد، احمد عباسی ولد ظہور احمد اور معتصم عباس ولد سلطان احمد عباس جاں بحق ہو گئے جبکہ اللہ جان ولد شیر گل سکنہ ضلع ٹانک، مانو گل ولد سلطان احمد عباس اور تاج محمد ولد محمد خان زخمی ہو گئے، زخمی تاج محمد خان تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص شانیاز عرف شنی جاں بحق جبکہ یوسف ولد روح نیاز سکنہ گڑھی شیر احمد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک راہ گیر حمید اللہ ولد گلا پ خان سکنہ گڑھی شیر احمد خان بھی شامل ہیں، آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی اور وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں