بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی بنوں سلیم ریاض خان کی نگرانی میں شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر پولیس نے سخت ترین ناکہ بندیاں کی ہیں، جبکہ شہر میں آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع ہے، اس کے ساتھ ساتھ بنوں میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آپنے آپنے تھانوں کے حدود کے اندر علاقوں میں گشت بڑھا کر اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کریں۔ ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندیوں کا مقصد شہر میں آمن و آمان کو برقرار رکھنا ہے۔ کیونکہ عوام کو پرامن ماحول مہیا کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments