بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 پافراد زخمی

بنوں دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کوٹکہ وزیرے ملا صاحب پیپل بازار میں دو بھائی جمیل، شمیل پسران محمد نور آپس میں لڑ پڑے کہ اس دوران ان کی بہن ذکیہ بی بی زوجہ اصغر علی ساکن ممند خیل وزیر ان کی خلاصی کر رہی تھی کہ اس دوران گولی چل جانے سے زخمی ہوگئی زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ککی کی حدود میں واقع خوجڑی خاص میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران مبینہ ملزمان اقبال ولد ارسلا خان، میر الیاس ولد میزاللہ، مختیار ولد اقلیم خان نے فائرنگ کرکے وکیل زمان ولد غجان کو زخمی کردیا جبکہ مبینہ ملزمان اقرار اللہ ولد سردار خان، مہرون ولد میر سلیمان، وکیل ولد غجان نے فائرنگ کرکے محلہ بی بی زوجہ ارسلا خان کو زخمی کردیا وجہ عداوت راستہ پر تنازعہ بتایا گیا ہے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ککی پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سوکڑی جبار میں ہمایون ولد دل زمان اپنی پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پستول چل گئی جس کے نتیجے میں اشفاق ولد میر احمد خان گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ میریان کی حدود میں واقع اخوند خیل نورڑ میں مبینہ ملزم عرفان اللہ ولد رائف اللہ نے فائرنگ کرکے نسیم گل ولد محمد نواز کو زخمی کردیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا وجہ عداوت ایک سال قبل ہونے والی ہاتھاپائی کا تنازعہ بتایا گیا ہے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر زخمی کی رپورٹ پر میریان پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں