پشاور کے ہسپتالوں میں این 95 ماسک کی تقسیم کا عمل شروع

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کے این 95 ماسک کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے. ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے میڈیکل عملے اور طبی اداروں میں 7000 ماسک تقسیم کئے جائے گے.گذشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 350 کے این 95 ماسک تقسیم کیئے گئے جبکہ 600 ماسک پولیس ہسپتال پشاور کو آج دیئے جائے گے اس حوالے سے ہلال احمر پشاور کے فوکل پرسن دانیال احسن نے کہا ہے کہ ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے میڈیکل عملے کے حفاظتی اقدامات کے تحت خیبر پختونخوا کے طبی اداروں میں 7000 ماسک تقسیم کئے جائے گے مہم کا آغاز پشاور سے کیا گیا ہے.جبکہ دیگر ہسپتالوں کو بھی مرحلے وار حفاظتی سامان کی ترسیل کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں