قبائلی علاقے پاراچنار میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قدس ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی کی قیادت میں قدس ریلی نکالی گئی جلوس کے شرکاء مرکزی جامع مسجد پاراچنار پہنچے تو خطیب جامع مسجد علامہ فدا مظاہری کی اپیل پر نماز جمع کے بعد نمازیوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے مختلف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہید پارک پہنچے جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی ، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین ، آغا منیر حسین اور دیگر علما نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلمان آپس میں متحد ہوکر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں مقریرین نے کہا اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر نے کے لئے مختلف قسم سازشوں میں مصروف ہیں علاقائی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع کرم میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 108 اور 109 سے دو الگ اضلاع بنائے جائیں اور اپر کرم میں چا رنئے تحصیل بنائے جائیں مقررین نے کہا کہ طویل عرصے سے ضلع کرم اہم منصوبوں سے محروم ہیں اور ان کے شاملات پر ناجائز قبضوں اور تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں