پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) ترجمان ٹرانس نے کہا ہے، کہ 9ویں اور 10 ویں محرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ پیر 11ویں محرم الحرام سے بی آر ٹی بس سروس شہریوں کے لئے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ شہریوں کو صوبائی دارلحکومت میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سفری سہولت میسر ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے واضح کیا ہے، کہ سروس بند ہونے کی صورت میں بھی بی آر ٹی بس سروس ٹریک پر کسی غیر ضروری افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں اور بی آر ٹی کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments