پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے سب سے بڑے منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس شروع ہونے سے قبل بس کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، واقعہ بی آر ٹی چمکنی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، زخمی ہونے والا شخص سڑک کے دوسری طرف جانے کیلئے کوریڈور استعمال کر رہا تھا، اس سے قبل بھی بی آر ٹی میں موٹر سائیکل اور کار اکسیڈنٹ میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔
