نرسنگ کالج بنوں کے کھولنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ریجن متحرک، کروڑوں کا سامان اور عمارت ضائع نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی ساؤتھ ریجن

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰسک ) بنوں پی ٹی آئی ساوتھ ریجن و گڈ گورننس ٹیم نے نرسنگ کالج کھولنے اور ایم ٹی آئی بنوں کے بی او جی چیئرمین ڈاکٹر فرید انور کے فوری تبادلے کیلئے 3دن کی ڈیڈلائن دے دی نرسنگ کے طلبہ پرائیویٹ کالجز میں 14لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرتے ہیں ایک سال سے بند نرسنگ کالج میں کروڑوں روپے کا پڑا سامان ضائع ہو رہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے نوشیر وان برکی کو مسلط کیا ہے چیئرمین بی او جی ایم ٹی آئی ڈاکٹر فرید انور نرسنگ کالج کے کھولنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شب نیاز خان نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل زنانہ ہسپتال بنوں میں نر سنگ کالج تعمیر کیا گیا جس کی منظوری کیلئے اس وقت کے بی او جی میں موجودہ چیئرمین بورڈ اف گورنر کے ممبر تھے لیکن اب وہ اس نرسنگ کالج کو کھولنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اُن کے ان فیصلوں کی وجہ سے بی او جی کے 3ممبران نے استعفے بھی دے دیئے ہیں اب چیئرمین بی او جی ڈاکٹر فرید انور غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن،تحصیل جنرل سیکرٹری ملک شکیل خان،انصاف سپورٹس کلچر ونگ صدر فرمان نیاز،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریش کے صدر نزیر زمان،انصاف ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری ملک ذوہیب،لیبر ونگ کے صدر فرید خان،ٹائیگر فورس،وومن ونگ اور گڈ گورنس کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وہ کس قانون کے تحت ہسپتالوں پر چھاپے لگا رہے ہیں سرکاری گاڑی اور سرکاری گھر استعمال کر رہے ہیں ایم ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان کے ساتھ مل کر بنوں کو صحت کی سہولیات سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے موجودہ ایمرجنسی کے ساتھ چار کنال پر مشتمل نئی ایمرجنسی کی عمارت کی پی سی ون سابقہ بی او جی نے منظوری کرائی تھی موجودہ چیئرمین نے اس منصوبے کو ختم کر دیا ہے کیتھولیب جو کے جی این ہسپتال میں بننا تھا ڈی آئی خان منتقل ہو گیا ہے جس میں ہمارے ہی پارٹی کے وفاقی وزیر ملوث ہیں کے جی این ہسپتال میں موجودہ چیئرمین نے بغیر کسی اشتہار کے پانچ کلیدی عہدے اپنے من پسند لوگوں کو نوازے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرید انور یہ کہہ کر نرسنگ کالج شروع نہیں کر رہا کہ اس کی بنوں میں ضرورت نہیں اگر اس کی ضرورت نہیں تھی تو بحیثیت ممبر بی او جی مخالفت کیوں نہیں کی مذکورہ کالج کیلئے کروڑوں روپے کا سامان کالج میں موجود ہے اگر کالج کو شروع نہ کیا گیا تو سامان کی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کو اگر دیگر اضلاع میں ختم کیا گیا ہے تو ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں بنوں میں بھی ایم ٹی آئی نظام کو ختم کرکے ڈی ایچ او کے تحت کی جائے کیونکہ وہ جس مقصد کیلئے عمران خان کے وژن کے مطابق بنائی گئی وہ پورے نہیں کر پا رہی انہوں نے دھمکی دی اگر تین دن کے اندر ڈاکٹر فرید انور کو تبدیل اور کالج کو کھول نہیں دیا گیا تو مجبور ا حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں