میڈیا کی نشاندہی کے بغیر معاشرے کا اصلاح ممکن نہیں، میڈیا پولیس مل کر ہی پاک صاف معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، ڈی پی او بنوں

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰسک ) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر بنوں وسیم ریاض نے بنوں پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ میڈیا کو ملک میں ایک بڑا ستون سمجھا جاتا ہے جس کے بغیر معاشرے میں نہ تو امن آسکتا ہے اور نہ ہی اُن کی اصلاح ہوسکتی ہے اگر ہم چاہیں کہ ہم لوگوں کے قریب تر رہیں اور ان کے مسائل سے آگاہی اور اپنی کارکردگی معلوم ہوسکے تو اس میں میڈیا کا اہم کردار ہے جس کیلئے ہمیں میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہونگے تاہم آپ کی نشاندہی پر جہاں بھی خامی یا کمی ہونگی آپ کے تعاون سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ہم مثبت تنقید کو سنیں گے اور اپنی اصلاح بھی کریں گے اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عالم خان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، عمردیاز خان، پیر نیازعلی شاہ، حاجی محمد ریاض خان، خان ضمیر خان، کریم اللہ خان، محبوب الرحمن، شیرمحمد خان، اقبال حسرت، بہرام خان، نصیب زاہد وزیر،محمد وسیم، عنائت اللہ خٹک اور دیگر اراکین پریس کلب نے ڈی پی او بنوں کی پریس کلب آمد پر استقبال کیا اور اُن کے سامنے بنوں میں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پرڈی پی او وسیم ریاض نے کہا کہ یقین کیجئے کہ بنوں میں جب بھی کہیں قتل اقدام قتل کا واقعہ ہوتا ہے تو ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا متاثرہ خاندان کو ہوتا ہے تاہم بدقسمتی سے بنوں قتل اقدام قتل کے واقعات کے حوالے سے سارے صوبے میں سرفہرست ہے جن میں یہ بات بھی ریکارڈ سے سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر وقتی طور پر تلخ کلامی اور چپقلش سے رونما ہوئے ہیں جبکہ دشمنی کا تناسب صرف 14 فیصد رہا ہے ضلع بنوں کا نام پر امن ضلع کے طور پر یاد کیا جاتا ہے موجودہ وقت میں یہاں کے لوگوں کوبرداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا اور معمولی رنجش پر اسلحہ اُٹھا کر لوگوں کو ما ر نا اپنا اپنے خاندان اور دوسرے کا گھر اُجھاڑ دینا ہے پولیس اپنی کارروائی سے غافل نہیں گزشتہ تین ماہ میں قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم برخلاف ملزمان نامزد 531 ملزمان میں سے 452 ملزمان گرفتار کرلئے گرفتاری کا تناسب 85 فیصد رہا ہے،اس طرح جرائم بر خلاف مال میں 56  نامزد ملزمان میں سے 48 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں گرفتاری کا تناسب  86  فیصد رہابنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور 15 اکتوبر کو تفصیلی کاروائی میڈیا کے سامنے لائی جائے گی اس موقع پر ڈی پی او بنوں وسیم ریاض نے صحافیوں کے بہترین صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دینے پر صدر پریس کلب محمد عالم خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں