بنوں میں احمدزئی قبائل کا احتجاجی مظاہرہ، بنوں میرانشاہ شاہرہ پر ٹائرجلاکر کئی گھنٹوں تک روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے احمد زائی اقوام نے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، اُنہوں نے دوا پل کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈپر ٹائر جلاکرٹریفک کیلئے بند کرکے رکاؤٹیں کھڑی کردیں، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی مظاہر ے سے سابق ایم پی اے فخر اعظم ایڈوکیٹ,سابق ایم پی اے ملک عالمگیر خان,پی پی پی کے رہنما اسحاق خان وزیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید رحمن کو قتل کردیا تھا، اس واقعے کے اب تک تین ماہ ہوگئے مگر آج تک پولیس کی جانب سے کوئی زنوائی نہیں کی گئی، پولیس نے صرف برائے نام کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گاڑی اور اسلحہ کو برآمد کرلیا ہے، تاہم ملزمان آج بھی دندناتے پھیر رہے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا، کہ انہوں نے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی سردار داد کو چھ لاکھ روپے دئیے ہیں، کہ ملزمان کی گرفتار ی میں تاخیر نہ کرے، مگر پولیس نے صرف گاڑی اور پستول کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار نہیں کرلیا ہے، اُنہوں نے کہاکہ ہم نے ان کی گرفتاری کیلئے مسلسل پرامن کوشش کی ہے، لیکن اتنی کوشش کے باوجود ملزمان کے سراغ کا پتا نہیں لگایاجاسکا، اُنہوں نے کہاکہ قتل کا واقعہ رات کے وقت نہیں بلکہ دن دیہاڑے رونما ہوا تھا، قوم اتنا گلہ ملزمان سے نہیں کرتی جنتا گلہ پولیس سے کررہی ہے، مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا، کہ پولیس ناکام نظر آتی ہے، عوام پولیس سے ہیں اور پولیس عوام سے ہیں، پولیس کا کام عوام کو تحفظ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا کام ہے نہیں، قبائل نے ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او سے بھی شکوا ناں تھے، اُنہوں نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ کیوں ملزمان گرفتار نہیں کیے جاتے، اسلحہ اور گاڑی برآمد توہوسکتی ہے، مگر ملزمان گرفتار نہیں کئے جاتے، پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے، قوم مزید بھی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے، اُنہوں نے دھمکی دی کہ ملزمان کی گرفتاری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا، اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار بنوں پولیس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں