جو بھی قوم مشکل وقت میں اہم اور بروقت فیصلے نہیں کرسکتے وہ ترقی بھی نہیں کرسکتی، عمران خان

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) چلاس میں عوامی اجتماع سے اپنے خطاب ویراعظم عمران خان کا کہنا تھا،
کہ جو بھی قوم بروقت اور اہم فیصلے نہ کرسکے، وہ ترقی بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ جس نے بھی مشکل حالات میں اہم اور صحیح فیصلے کئے اس کی ترقی کا راستہ کوئی نہیض روک سکتی، چین کی مثال بھی ان ہی قوموں میں شامل ہیں، جس نے اہم فیصلے کرکے آج ترقی کے منازل طے کررہی ہے، جس کا راستہ روکنا بھی کسی کی بس کی بات نہیں رہی،
وطن عزیز کی بدقسمی یہی ہے، کہ ہمیشہ حکمرانوں نے قلیل مدتی فیصلے کئے گئے ہیں، بجلی کے بجائے تیل سے بجلی کی پیداوار پر ترجیح دینا بھی ایک غلط فیصلہ تھا، جسے ابھی تک بھگت رہے ہیں، جس کے نتائج ابھی تک ہماری صنعتی ادارے برداشت کرتے رہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا، کہ دامر بھاشا ملک کو تیسرا بڑا ڈیم ہوگا،تحریک انصاف نے پاکستان میں 10 ارب درختیں لگانے کا فیصلہ کیا، جو کرکے دیکھائینگے۔
کورونا کے باعث لاک ڈاؤن نے بے روزگاری اور معاشی مسائل اور بھی بڑھادئے، تاہم سیاحت کو فروغ دینے دینے کیلئے صوبوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت ہدایات جاری کئے ہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لفٹینینٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجواہ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں