ضلع کرم کے معروف روخانی پیشواسابقہ سینیٹر مرحوم سید خیال سید میاں کی گیارھویں برسی عقیدت و اخترام سے منائی گئی

پارا چنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) روحانی پیشوا سید خیال سید میاں کی برسی کے موقع پر مجالس عزا منعقد کی کئی اور ان کے بلندی دراجات کیلئے دعائیں کی گئی یاد رہے کہ سید خیال سید میاں معروف روخانی پیشوا خان بہادر سید شاہ سید میاں کے ہاں 1933میں پیدا ہوئے تھے گریجوائشن کرنے کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیا اور1969میں بی ڈی ممبر منتخب ہوئے تھے وہ 1983میں ممبر مجلس شوریٰ بھی منتحب ہوئے 1974 اور 1990میں سینیٹر بھی رہے انہوں نے اپنی پوری زندگی علاقے کی خدمت میں گذاری، سید خیال سید میاں معروف شخصیت لیفٹنٹ جنرل(ر) سید جمال سید میاں کے چچا ذاد بھائی اور سابقہ سینیٹر سید سجاد میاں کے ماموں تھے برسی میں شرکت پر روحانی پیشوا کے فرزند وں سید سخی میاں، سید ولی میاں اور سید وصی میاں نے عقیدت مندوں کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں