پشاور، مردان گھڑی کپورہ کا رہائشی قبضہ مافیا اور مبینہ پولیس گردی سے پریشان حال، زخمی بچی سمیت فریاد لے کر پشاور پریس کلب پہنچ گیا

پشاور( دی خیبرٹائمز رپورٹنگ ڈیسک ) مردان کے گھڑی کپورہ تھانے میں بدنام زمانہ قبضہ گروپ شاہد اور ثقلین کے خلاف قتل اقدام قتل اور قبضہ کی متعدد ایف آٸی آرز درج ہیں، جس کے خلاف پولیس کارروائی کے برعکس مذکورہ تھانے کا ایس ایچ او تاجبر شاہ ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار مردان گھڑی کپورہ کے رہائیشی ظہور احمد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، ظہور احمد کے مطابق قبضہ مافیا ان سے بھتے کی فرمائش کرہی ہے، بصورت دیگر وہ ان کے جائیداد اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں، مذکورہ ملزمان مردان پولیس کو متعدد مقدمات اور جرائم میں مطلوب ہیں، تاہم مقامی پولیس انہیں گرفتار کرنے یا ان کے خلاف کارروائی کے برعکس ان کا ساتھ دے رہی ہے، گذشتہ روز مافیا کے مرکزی کردار شاہد او ثقلین اپنے دیگر غنڈوں سمیت ان کے گھر داخل ہوکر ان کا اہل خانہ یرغمال بنادیا، اور ان پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی، تاہم ان کے دیگر تمام خاندان کے افراد اس حملے میں محفوظ رہی، ظہور احمد کے مطابق تھانہ گھڑی کپورہ مردان کے ایس ایچ او تاجبرشاہ ان کے مخالفین کے ساتھ مل کر ملی بھگت کرکے الٹا ان پر جھوٹے مقدمات درج کردئے ہیں، متاثرہ شخص ظہور احمد نے وزیراعظم ، ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ایک غریب شہری ہونے کے ناطے انہیں تحفظ فراہم کرکے ان کے خلاف قبضہ مافیا سے نجات دلائیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں