بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں شہر میں واقع قدیم عیدگاہ اور جامع مسجد حافظ جی میں کافی عرصہ سے جامع مسجد کے امام قاری گل نظردین اور مسجد سے متصل مدرسہ کے مہتمم محمد آیاز کے مابین امامت پر تنازعہ چلا آرہا ہے گزشتہ شب دونوں فریقین کے مابین امام مسجد قاری گل نظر دین کے بیٹے کی امامت کرنے پر تلخ کلامی ہونے پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران تحسین اللہ، عبدالمجید، منیب الرحمن پسران قاری گل نظردین کوٹکہ حسن خیل جبکہ فریق دوئم کے محمد آیاز ولد گل فراز، صلاح الدین ولد محمد آیاز ساکن حافظ جی مسجد، طاہر شاہ ولد سید ولی شاہ سکنہ ڈی آئی خان زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے دونوں فریقین کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج کرائی فریق آول منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ مسجد حافظ عیدگاہ جی کی امامت ہمارے والد قاری گل نظردین کر رہے ہیں جس پر تنازعہ چلا آ رہا ہے مہتمم مولانا محمد آیاز ہمیں مسجد کی امامت کیلئے نہیں چھوڑ رہے ہیں فریق دوئم محمد آیاز کہتے ہیں کہ وہ مسجد کے مہتمم ہیں رات کے وقت طاہر شاہ نے ساتھیوں سمیت ہم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments