میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ کے علاقے ہمزونی پتی خیل میں زوردار دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق بارودی دھماکہ ملک صاحب الرحمان کے گھر اور یہاں موجود جامع مسجد کے قریب ہوا، تاہم دھماکے کے دوران کوئی بھی فرد موقع پر موجود نہ تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر بدامنی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ جس کے باعث یہاں کے شہری ایک بار پھر پریشان ہیں، جس امن کیلئے یہاں کے لوگ دربدر ہوئے تھے، اس کے ثمرات شائد کسی کو نہ مل سکے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/04/Blast--969x630.jpg)