خار باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع باجوڑ پولیس کے مطابق باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ بالم خار میں مقامی لوگوں جن کی تعداد پانچ سو کے لگ بھگ تھی نے لشکر کشی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث مبینہ قاتل سمیت قریبی واقع پانچ گھروں کو نذر آتش کرکے مسمار کردیا۔ نذر آتش ہونیوالے گھروں کے مالکان میں سے ایک شخص نے جوابی کاروائی کی اور مشتعل مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراددلبرخان سکنہ ناراضہ باجوڑ اور امان اللہ خان سکنہ جنوبی وزیر ستان حال مقیم باجوڑ شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 باجوڑ کے میڈیکل ٹیم نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ یادرہے کہ منگل کے دن نامعلوم افراد نے تحصیل سلارزئی کے علاقہ لر سیدین ناراضہ سرو کلی میں نوجوان رئیس ولد شیر محمد کو قتل کردیاتھا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے مبینہ قاتلوں کیخلاف لشکر کشی کی۔ باجوڑ پولیس کے ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق 18سالہ لڑکے رئیس کے گلے میں پہلے پھندہ ڈالاگیا جبکہ بعد میں سر میں ایک گولی مارکر قتل کیاگیاتھا۔ ڈی ایس پی گلزر خان نے مذکورہ بالا واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لشکر پر فائرنگ کرنیوالوں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہیں۔ دریں اثناء لشکر پر فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments