شمالی وزیرستان پولیس میں کئے گئے وعدےکےمطابق مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے، یوتھ آف وزیرستان

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سابقہ فاٹا کا صوبے میں انضمام کے دوران مقامی نوجوانوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا، کہ یہاں کے نوجوانوں کو پولیس کے سپیشل فورس میں بھرتی کئے جائنگے، تا ہم انضمام کے کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ذمہ دار ادارے یوتھ آف وزیرستان کے ساتھ کئے گئے وعدے کا ایفا نہ کرسکے، میرانشاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئے یوتھ آف وزیرستان کے صدر نوراسلام داوڑ کا کہنا تھا، کہ شمالی وزیرستان میں باصلاحیت تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان موجود ہیں، یہاں کے مقامی بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ اور وعدے کے مطابق بھرتی کیاجائے، پریس کانفرنس میں موجود دیگر نوجوانوں سمین اللہ اور رحمان الدین کا کہنا تھا، کہ یہاں پولیس سمیت تمام محکموں میں تعیناتی کیلئے ان کے معیار کے مطابق نوجوانوں کی حق تلفی بند کرکے فوری طورپر تمام محکموں میں میرٹ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی تعیناتی کی جائے، بصورت دیگر وہ اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پشاور میں دھرنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں