پشتون تحفظ مؤومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور میں آج 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول کے چھٹے یوم شہدا کی تقریب کو منانے کیلئے والدین نے پشاور میوزیم کے آرکیالوجی ہال کو 8 روز قبل بُک کیا تھا،            تاہم انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ اپر سے ہال آپ کو نہ دینے کے احکامات موصول ہوئے ہیں، لہٰذا انہوں ہال دینے سے معزرت کرلی، جس کے بعد شہدا اے پی ایس کے والدین نے گورنر ہاؤس اور آرکیالوجی ہال کے سامنے سے گزرنے والے مین روڈ پر  تقریب  شروع کردیا، تقریب میں پشتون تحفظ  مؤومنٹ کے سربراہ منظور پشتین، آراکین قومی اسمبلی علی وزیر، محسن داوڑ اور رکن صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر اور ان کے تحریک کے دیگر رہنماؤں کو بھی مدعو کیاتھا، پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ان کے تحریک کے دیگر قائدین اور آراکین قومی و صوبائی اسمبلی اے پی ایس واقعے کے خلاف حکومت پر خوب بھرس پڑے، تقریب کے بعد پشاور پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔ پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین ، آراکین صوبائی اور قومی اسمبلی محسن داوڑ ، میرکلام وزیر اور شہدا آرمی پبلک اسکول کے والدین نے علی وزیر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے یہ ہتھکنڈے کام نہیں آئیگی، اور آج پوری قوم کے ساتھ ساتھ شہدا آرمی پبلک اسکول کی روحوں کے ساتھ بھی ذیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں