جنوبی وزیرستان وانا میں آئی جی ایف سی کے اعزاز میں الوداعی تقریب، قبائلیوں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں وزیر زلی خیل، دوتانی، اور سلیمان خیل قبائل کے علاؤہ علماء کرام کا آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد عمر بشیر سے سکاؤٹس کیمپ میں الوداعی ملاقات، اس موقع پر ڈی آئی جی ایف سی ساؤتھ شاہد اوبڑو، کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد اویس بھی موجود تھے، ملاقات میں وزیر زلی خیل سے ملک بسم اللہ خان، ملک علاؤالدین، ملک یار محمد،ملک شاہ محمود، علماء کی جانب سے ضلعی امیر مولانا میرزاجان، سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک، سلیمان خیل کی جانب سے ملک محمد عظیم، ملک عبدالرزاق، دوتانی کی جانب سے ملک یوسف کے علاؤہ کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور صحافی شامل تھے، اس موقع پر ملک علاؤالدین نے آئی جی ایف سی کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا، کہ زلی خیل قبائل کے پاس ایسے الفاظ نہیں جس پر ہم آپ کا شکریہ آدا کرسکیں، آپ نے جو وعدہ کیاتھا، وہ آپ پورا کر کے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوتانی اور زلی خیل کے مابین 120 سالہ پرانے کرکنڑہ کی ملکیت کے تنازعہ کو آئی جی ایف سی ساؤتھ نے حل کرکے ہمارے دل جیت لیا، جو کہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سابق ایم این اے مولانا عبد المالک نے کہا، کہ اجتماعی مسائل کیلئے اگر اس طرح کی بیٹھک ہو، تو گھمبیر سے گھمبیر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے، الوداعی تقریب سے آئی جی ایف سی ساؤتھ محمد عمر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ساؤتھ وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فورسز کے ساتھ بڑا تعاون کیا ہے، وزیر قبائل کا پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ تعاون کرنے کا پرانا رشتہ ہے، انہوں نے کہا،کہ کل سے وزیر، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کو پاک افغان بارڈر انگور اڈہ بارڈر آرپار جانے میں دشواری نہیں ہوگی ان کیلئے بارڈر آرپار جانے میں سہولیات دی جائیگی، انہوں نے کہا، کہ قبائلی عمائدین کا امن وامان برقرار رکھنے میں بہت بڑا کردار ہے، ان کا ہمیشہ خیال رکھا جائگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں