پاراچنار میں تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے پر بلدیہ کے ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ہے

کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ پاراچنار کے ملازمین اور پنشنرز غلام حسین ، سردار حسین ، جانس مسیح ، پیٹر مسیح اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ عید کے آیام میں انہیں تنخواہیں نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ گھریلوں ضروریات اور بچوں کیلئے عید کی خریداری نہ کرسکے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں عید کے ایام میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور عید پیکج دیا گیا ہے، جبکہ بلدیہ پاراچنار کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور احتجاج پر مجبور ہیں انہوں نے فوری طور تنخواہوں اور پنشن کی آدائیگی کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ، دوسری جانب ٹی ایم او سید بہار حسین کا کہنا ہے کہ ملازمین اور پنشنرز کی آدائیگیاں ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے وہ سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں