شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 3 دہشتگرد ہلاک

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے نواحی علاقہ خوشالی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے3 اہم دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کمانڈر اکبردین، مدثر اور نیک محمد شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے اہم رکن علیم خان خوشالی گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں