پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رابعہ بصری کی جانب سے غریبوں اور ناداروں کو امداد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کو راشن دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جمعرات کے روز انہوں نے افغان مہاجرین اور معذور افراد میں راشن تقسیم کیا ، رابعہ بصری کے مطابق 70 سے زائد افغان بہن بھائیوں کو راشن دیا گیا ہے اور بہت جلد وہ اقلیتوں میں بھی راشن تقسیم کریں گی ، ان کا کہنا ہے کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے ، ایم پی اے رابعہ بصری اپنی مدد آپ کے تحت اب تک 1400 غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments