پاراچنار میں علماء اور قبائلی عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور توہین اہلبیت کے مرتکب عبد الرحمان سلفی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار کے کشمیر چوک میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی ، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین ، ڈاکٹر حسین جان اور دیگر مقررین نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل جان بوجھ کر امن و امان کا مسلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے شان اہلبیت میں گستاخی جیسے واقعات رونما ہورہی ہے عبد الرحمان سلفی کی جانب سے شان اہل بیت میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے رہنماؤں نے گستاخی کے مرتکب عبد الرحمان سلفی کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھی موثر اقدامات کا مطالبہ کیا مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے اراضی تنازعات کے حل منشیات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں