بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) بنوں میں شاپنگ کیلئے مشہور محلہ گردانلی بنوں کے دوکانداروں نے لاک ڈاؤن کے باعث بند ہونے والی دکانوں کو مخصوص وقت کیلئے کھولنے اور مکمل سیل نہ کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاتھا، مظاہرین نے تھوڑے عرصے کیلئے ٹریفک کیلئے روڈ بھی بند کردیاتھا، تاہم اے سی بنوں کی مداخلت اور مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم، کردیا تھا، جس پر سٹی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سو سے زائد تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس سلسلے میں متعلقہ ایس ایچ او عصمت اللہ خان کا کہنا تھا، کہ اس نے ان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرتاجربرادری کے آراکین پر ایف آئی آر درج کی ہے، پولیس کا کہنا ہے، کہ ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے دفعہ 144کا نفاذ کیا ہے، جس کے تحت کوئی بھی خلاف ورزی کریں، تو اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی،
Load/Hide Comments