بنوں ( دی خیرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) عوام کی خدمت اور تکلیف سے نجات دلاناسول ڈیفنس کے رضاکاروں کامشن ہے رمضان المبار ک کے برکات مہینے میں عوام کی جنتی خدمت کریں کم ہے سول ڈیفنس بنوں کے آفیسر شاہد الرحمن داؤڑ نے چیف وارڈن ملک نافذ اللہ کے ہمراہ مختلف چوکوں کا دورہ کیا اور چوکوں پر تعینات رضاکاروں کی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیا جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا کام عوام کی خدمت کرناہے اور عوام کو ہر حالات میں سہولیات مہیا کرنا ہے اُنہوں نے کہاکہ ہمارے سول ڈیفنس کے رضاکار ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاؤ ن کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments