زکواۃ کٹوتی کیلئے پیر کے روز بینک مکمل طور پر بند رہے

پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک) زکواۃ کی کٹوتی کیلئے پشاور کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے بینک پیر کے روز مکمل طور پر بند رہے عام دنوں میں بینک رمضان المبارک کے پہلے دن بند رہتے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے ہفتے کو رمضان المبارک کے اعلان کے بعد تمام بینک بند تھے جس کے باعث پیر کے روز انہوں نے کسی قسم کی بینکنگ نہیں کی اورصارفین کی اکاؤنٹس سے زکواۃ کٹوتی کیلئے بینکنگ بند رہی زیادہ تر بینکوں کا دوران کار دس بجے سے شروع ہوتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں