قبائلی ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں مال مویشیوں میں منکور (FMD) وائرس سے جانور شدید متاثر

کرم ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) پاراچنار اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں حشمت مالی خیل، کمال حسین کا کہنا ہے کہ مال مویشیوں میں منکور نامی وائرس پیدا ہو گیا ہے جسے مال مویشی شدید طور پر متاثر ہو رہےہیں اور کمزور ہو کر گرتے ہیں۔اوربعدازاں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں دوسری جانب اسیسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا ہے، سندھ اور پنجاب سے جو مال مویشی ضلع کرم لائے جاتے ہیں چھپری چیک پوسٹ پر فری ویکسینیشن کا بندوست کیا گیا ہے مگر لوگ ویکسینیشن کے بغیر ڈسٹرکٹ کرم میں داخل کرتے ہیں، ویکسین کئے بغیر لائے جانے والے جانوروں سے جانوروں میں یہ وائرس تیزی بڑھتاجارہاہے، جس کی روک تھام کیلئےمحکمہ لائیوسٹاک نے محتلف علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل جاری کیاہے، ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مال مویشی رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی ہے، کہ وہ اپنے مال مویشی کو ویکسین دینے کیلئے محکمہ کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں