شمالی وزیرستان میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر نورک قبائل نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کیا

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے 2 اقوام مبارک شاہی حکیم خیل اور مرسی خیل کے درمیان جاری زمینی تنازعہ پر فائرنگ کو رکوانے کیلئے پولیس کی فائرنگ سے عزیز الرحمان جاں بحق ہوگیا ہے، مقتول کے رشتہ داروں اور ان کے قبیلے نورک قبائل نے لاش کو مین بنوں میرانشاہ شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کیا، مظاہرین کا کہنا ہے، کہ واقعے کی مکمل تفتیش اور انہیں ان کے حقوق اور دیگر جائز مطالبات پورے نہ کئے تب تک ان کا احتجاج جاری رہیگا۔
قبائلی دھرنے کے پیش نظر میرعلی میرانشاہ اور بنوں شاہراہ کی بندش نہ صرف قبائلیوں کے مسائل ہیں، بلکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیاں بھی بند ہے، جس کی وجہ سے پاک افغان تاجر برادری بھی پریشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں