میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے مرکزی بازار میرانشاہ میں واقع امن مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد حمیداللہ خان ولد نورباقی جان ساکن پریاٹ دوسلی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، جسے مقامی شہریوں نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا،
ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی شخص کو چار گولیاں لگی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت ناک ہے، تاہم اسکی جان بچانے کیلئے طبی عملہ نے کوششیں شروع کی ہے،
پولیس زرائع کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کی گئی ہے، جس تفتیش کی جارہی ہے، کسی بھی قسم کے معلومات قبل از وقت ہونگے، تاہم اس شخص کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں اس لئے واقعے کی نوعیت ٹارگٹ کلنگ کا لگ رہاہے۔
