شمالی وزیرستان میں ایک اور نوجوان ٹارگٹ کلنگ کا شکار

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ایک اور نوجوان ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوا ہے جبکہ قاتل فرار ہونے میں کا میاب ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ساڑے چار بجے میرعلی کے نواحی گاؤں ہُرمز میں نامعلوم مسلح افراد نے سترہ سالہ نوجوان واجد خان ولد غفور علی کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع واردات سے باسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی میرعلی ہسپتال منتقل کردیا۔گزشتہ تین سال سے جاری ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے علاقے میں عام لوگ خوف و دہشت کا شکار ہو گئے ہیں تاہم کسی ٹارگٹ کلر کو ابھی تک پکڑا گیا ہے، اور نہ ہی کسی کو سزا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں