قبائلی اضلاع کے طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، گورنر پنجاب نے طلبا کے مطالبات آئینی قرار دیکر منظور

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ساتھ ایکس فاٹا سے تعلق رکھنے والے برسرِ احتجاج طلباء کے حوالے سے مذاکرات کامیاب رہے ہوگئے.
مذاکرات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی گورنر پنجاب چوہدری سرور MPA نصیراللہ خان بھی موجود تھے.
طلباء کو خوشخبری دیتے چلیں کہ حکومتِ پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ایکس فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو پنجاب کے تمام سرکاری یونیورسیٹز میں1000 سکالرشپس دئے جائیں گے، جن میں 200 فیملز سکالرشپس بھی شامل ہیں اور یہ سکالرشپس 2027 تک یونہی برقرار رہیں گے.
اسکے علاوہ ایکس فاٹا کے طلباء کوکرونا کی وجہ سے یونیورسیٹیز بند ہونے کی صورت میں ہاسٹلز میں رہائش اورفری انٹرنیٹ فیسیلیٹیز بھی مفت فراہم کیجائیں گی.
مزید یہ کہ اللہ کے فضل سے برسرِ احتجاج طلباء کا احتجاج بھی اختتام کو پہنچا اور وہ گورنر ہاؤس کے سامنے سے اب اُٹھ چلے ہیں.
گورنر صاحب نے وزیرستان میں یونیورسیٹی آف پنجاب کی کیمپس دینے کا وعدہ کیا، جس میں ایکس فاٹا کے سٹوڈنٹس فری ایجوکیشن حاصل کر سکینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں